مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے بلكھريا تھانہ علاقے میں ایک زیر
تعمیر سرکاری عمارت کا بڑا حصہ گر جانے کی وجہ سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا
اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے
مطابق شہر کے مضافات میں زیر تعمیر اس عمارت کا ایک حصہ کل
شام اچانک گر گیا، اس سے وہاں کام پر لگے 16 مزدورزخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔